سپارکو نے شعبان کی چاند کی پیشگوئی کر دی 

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبان 1447 ہجری کے چاند

سائنس Jan 16, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں شعبان المعظم کے چاند کے حوالے سے سپارکو کی پیش گوئی سامنے آ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شعبان 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کے حوالے سے اسپیس اینڈ اپرایٹموسفیر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے اعلان کیا ہے کہ شعبان 1447 ہجری کا نیا چاند 19 جنوری 2025ء کو رات 00:52 پی ایس ٹی پر پیدا ہونے کی توقع ہے۔ سپارکو کے مطابق 19 جنوری 2026ء کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 17 گھنٹے اور 36 منٹ ہوگی۔

ترجمان کے مطابق ملک کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان متوقع وقت 33 منٹ ہوگا۔ فلکیاتی عوامل کی بنیاد پر 19 جنوری 2026ء کی شام کو چاند کو آنکھ سے دیکھنے کے امکانات بہت کم ہیں، جس کے باعث بعید از قیاس ہے کہ یکم شعبان 20 جنوری 2026ء کو ہو۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ اسلامی مہینے کے آغاز سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی، جو ملک بھر سے موصول ہونے والی مستند شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کرنے کا مجاز ادارہ ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں