انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بحیرہ اسود میں روس کی جانب جانے والے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے بعد جہاز نے ترک کوسٹ گارڈ سے مدد طلب کی اور اپنا

سورس: File
انقرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)بحیرہ اسود میں روس کی جانب جانے والے ایک آئل ٹینکر پر ڈرون حملہ ہوا ہے، جس کے بعد جہاز نے ترک کوسٹ گارڈ سے مدد طلب کی اور اپنا راستہ تبدیل کر لیا۔ یہ بات خبر ایجنسی روئٹرز کو لائیڈز لسٹ انٹیلی جنس کی رپورٹ اور ایک علیحدہ میری ٹائم سکیورٹی ذریعے نے بتائی ہے۔
لائیڈز لسٹ انٹیلی جنس کے مطابق پالاؤ کے پرچم تلے چلنے والے آئل ٹینکر البس (Elbus) کو بغیر عملے والی سمندری گاڑی اور ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا، جس میں جہاز کے انجن روم کو ہدف بنایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جہاز پر سوار 25 رکنی عملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور نہ ہی کسی قسم کی تیل کی آلودگی سامنے آئی ہے۔
اینبیولو بندرگاہ کے حکام سے رابطے کی کوشش کی گئی، تاہم ان سے رابطہ نہیں ہو سکا۔
