کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی کو تمام شاہی اعزازات سے محروم کر دیا

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات

سائنس Dec 2, 2025 IDOPRESS

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور ڈرامائی موڑ آگیا ہے۔ کنگ چارلس نے اپنے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر سے آخری شاہی اعزازات بھی باضابطہ طور پر واپس لے لیے جس کے بعد وہ کسی بھی شاہی خطاب یا اعزاز کے حامل نہیں رہے۔

ٖغیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رپورٹ کے مطابق اینڈریو اب نہ آرڈر آف دی گارٹر کے رکن رہے اور نہ ہی نائٹ آف دی گرانڈ کراس آف دی رائل وکٹوریہ آرڈر کے حامل۔ آرڈر آف دی گارٹر برطانیہ کا سب سے قدیم اور معتبر ترین اعزاز ہے جو قومی خدمات انجام دینے والوں کو دیا جاتا ہے جبکہ نائٹ آف دی گرانڈ کراس وہ اعزاز ہے جو بادشاہ کے لیے ذاتی خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ملتا ہے۔یہ دونوں اعزازات ان کے سرکاری ریکارڈ سے بھی حذف کر دیے گئے ہیں۔ ایک ماہ قبل ہی ان سے "پرنس" کا خطاب بھی واپس لے لیا گیا تھا۔

اینڈریو اب نہ ڈیوک آف یارک کہلائیں گے، نہ پرنس، اور نہ ہی شاہی اشرافیہ کی فہرست میں شامل ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اب انہیں مستقبل میں کبھی بھی بادشاہ یا سینئر شاہی افراد کے ساتھ عوامی تقریبات میں نہیں دیکھا جائے گا، تاہم شاہی روایات کے مطابق وہ اب بھی تختِ برطانیہ کی وراثتی لائن میں آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں