اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ کمیونٹیز کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )یورپی یونین نے پاکستان میں سیلاب سے شدید متاثرہ کمیونٹیز کے لیے 30 لاکھ یورو کی اضافی ہنگامی امداد کا اعلان کردیا۔
یورپی یونین کی ہنگامی امداد پنجاب کے اُن علاقوں میں خرچ کی جائے گی جو حالیہ مون سون میں بدترین تباہی کا شکار ہوئے۔
یورپی یونین کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ امداد نقد معاونت کی صورت میں دی جائے گی تاکہ شدید متاثرہ افراد کی بنیادی ضروریات فوری پوری کی جاسکیں۔
یورپی یونین کی جانب سے ستمبر میں بھی 10 لاکھ 50 ہزار یورو فراہم کیے گئے تھے جو صحت، صاف پانی، صفائی اور دیگر ضروری خدمات کے لیے استعمال ہوئے۔
حالیہ امداد کے بعد یورپی یونین کی جانب سےرواں سال پاکستان کو ملنے والی امداد ایک کروڑ 45 لاکھ یورو سے تجاوز کر گئی۔