افسران کام صحیح نہیں کرتے تو پھر قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے: شرجیل میمن

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، جس نے غفلت برتی اس کیخلاف

سائنس Dec 2, 2025 IDOPRESS

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست آنے جانی والی چیز ہے، انسانی جان زیادہ قیمتی ہے، جس نے غفلت برتی اس کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔افسران اپنا کام صحیح نہیں کرتے تو پھر ہم ان کو قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے۔

سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر بچے کے جاں بحق ہونے سے متعلق صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ جس کی بھی ذمہ داری تھی اگر پوری نہیں کی تو سزا ملنی چاہیے، اگر میری ذمہ داری تھی تو مجھے بھی سزا ملنی چاہیے۔ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ریسکیو کی ٹیمیں وہاں پہنچی تھیں، میئر کراچی بھی گئے تھے، افسوس ہوتا ہے ایسے موقع پر الزامات ایک دوسرے پر لگائے جاتے ہیں۔

’’جنگ ‘‘ کے مطابق شرجیل میمن نے کہا کہ یہ انسانی جانوں کا مسئلہ ہے اس سے بڑھ کر کچھ نہیں، اگر افسران اپنا کام صحیح نہیں کرتے تو پھر ہم ان کو قانون کے دائرے میں سخت سے سخت سزا دیں گے۔

بچے کی گٹر میں گرنے سےہلاکت پر شرجیل میمن نے کہا کہ میئر کراچی بھی پہنچے اور وزیر اعلی نے بھی نوٹس لیا، جس کی بھی ذمہ داری تھی اس کو سزا ملنی چاہیے، یہ مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے۔ یقین دلاتا ہوں واقعے کے ذمہ داروں کا تعین ہوگا اور ان کیخلاف کارروائی کی جائے گی.

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں