لاہور پولو کلب میں پولو ان پنک کپ جاری

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے تیسرے دن چار اہم میچز کھیلئے جن میں ذکی فارمز، ریجاس /دین اور سامبا

Oct 23, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لاہور سمارٹ سٹی پولو ان پنک کپ کے تیسرے دن چار اہم میچز کھیلئے جن میں ذکی فارمز، ریجاس /دین اور سامبا بینک کی ٹیمیں فاتح رہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور سمارٹ سٹی کے تعاون سے منعقدہ ٹورنامنٹ کا فائنل دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھے۔ اس موقع پر لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون،ایگزیکٹو کمیٹی ممبرز اور سیکرٹری میجر امجد غفور (ر) بھی موجود تھے۔ پہلے میچ میں ذکی فارمز کی ٹیم نے گارڈ گروپ کو 9-5.5 گول سے ہرا دیا۔ ذکی فارمز کی طرف سے ممتاز عباس نیازی نے پانچ، شاہ شمیل عالم نے تین اور فیصل خان نے ایک گول سکور کیا۔ گارڈ گروپ کی ٹیم کو اڑھائی گول ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل ہے کی طرف سے عارب علی ملک نے د و اور مصطفی عزیز نے ایک گول سکور کیا۔ دوسرے میچ میں ریجاس /دین پولو کی ٹیم نے ایس کیو سی گولڈ کی ٹیم کو 8-4 سے ہرا دیا۔ ریجاس /دین کی طرف سے راجہ سمیع اللہ نے چھ، محب فیصل شہزاد اور شیخ محمد رافع نے ایک ایک گول سکور کیا۔ ایس کیو سی گولڈ کی طرف سے ابراہیم خلیل نے دو، نادرا غریب اور محمد علی ملک نے ایک ایک گول سکور کیا۔ تیسرے میچ میں پیبل بریکر نے چارکور وینجرز کی ٹیم کو 8-4 سے ہرا دیا۔ پیبل بریکر کی طرف سے عبدالرحمان منوں نے تین، محسن عطا کھوسہ اور ایل نور ٹاٹینا نے دو دو، احمد علی ٹوانہ ایک گول سکور کیا۔چاکور وینجرز کی طرف سے ہاشم کمال آغا اور سارہ گروور نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ دو گول انہیں ہینڈی کیپ ایڈوانٹیج حاصل تھا۔ دن کے آخری میچ میں سامبا بینک نے بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کو 6-0.5 سے ہرا دیا۔ سامبا بینک کی طرف سے ثاقب خان خاکوانی اور المان جلیل اعظم نے دو دو جبکہ مینڈونا اور عدنان جلیل اعظم نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ بلیک ہارس پینٹس کی ٹیم کوئی گول نہ کر سکی صرف ہاف گول ہینڈی کیپ ایڈواٹینج حاصل تھا۔ آج بروز جمعرات چار اہم میچز کھیلے جائیں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں