شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا، وزیر صحت

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔نیشنل ریسکیو چیلنج کی

Oct 23, 2025 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرصحت خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ریسکیو 1122 منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔نیشنل ریسکیو چیلنج کی اختتامی تقریب سے خطاب میں خواجہ عمران نذیر کا کہنا تھاکہ 1122کا محکمہ چوہدری پرویز الٰہی نے شروع کیا، ان کویقیناً اس کا اجر ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کو گیم چینجر منصوبہ بنایا، اس منصوبے کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دیا۔ان کا کہنا تھاکہ ایمرجنسی سروسزایک کروڑ ستاسی لاکھ لوگوں کی زندگیاں بچا چکی ہے، آپ کی سب سےبڑی اچیومینٹ ہےآپ نے قوم و ملک کے اربوں روپے بچائے ہیں، بائیک سروس کےشروع ہونےسےبہت سارےلوگوں کی جانیں بچائیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ نے انسانی جانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں کو بھی اسی محبت سے بچایا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں