ٹرمپ اور پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، اگلے ہفتے اعلیٰ سطح کے مذاکرات پر اتفاق، دونوں صدور ہنگری میں ملیں گے

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر نہایت مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی

Oct 17, 2025 IDOPRESS

سورس: File

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا ہے کہ ان کی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فون پر نہایت مثبت اور نتیجہ خیز گفتگو ہوئی ہے۔ ٹرمپ کے مطابق، پیوٹن نے انہیں اور امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں امن کے عظیم کارنامے پر مبارکباد دی، جسے انہوں نے صدیوں سے خواب قرار دیا۔

ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ انہیں یقین ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کامیابی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں میں مددگار ثابت ہوگی۔

صدر پیوٹن نے امریکی خاتونِ اول ملانیا ٹرمپ کی بچوں سے متعلق سرگرمیوں کو سراہا اور اس کے تسلسل کی امید ظاہر کی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان روس-امریکہ تجارت کے مستقبل پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی، جسے جنگ کے اختتام کے بعد مزید آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ "آج کی ٹیلی فونک گفتگو سے بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔"

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں