لاہور (طیبہ بخاری سے) بنگلہ دیش کے عوامی حلقوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سوانح حیات کو قومی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے

لاہور (طیبہ بخاری سے) بنگلہ دیش کے عوامی حلقوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی سوانح حیات کو قومی نصاب میں شامل کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے عوام نے آزادی اور خود مختاری کیلیے قائداعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم قیادت اور ان کے وژن کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈھاکہ میں بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی عظیم قیادت کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں سیاسی و سماجی حلقوں دانشوروں اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے شرکاء نے قائد اعظمؒ کو ’’ملت کا رہنما‘‘قرار دیا اور قائد اعظمؒ کی شخصیت کو ’’ وحدت، ایمان اور تنظیم‘‘ کے علمبردار کے طور پر پیش کیا۔ بنگلہ دیشی طلباء نے اپنے جذبات کا اظہار اردو میں کیا اور قائد اعظمؒ کی شان میں نغمات پیش کیے، جس نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے ۔
