وزیراعظم  شہباز  شریف  اور   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک  رابطہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم  شہباز  شریف  اور   وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی)  سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک

Oct 17, 2025 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنےکو تیار ہے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں، انہوں نے مجھے مبارک باد دی۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ میں نے وزیراعظم کو بتایا کے پی ساڑھے 4 کروڑ عوام کا صوبہ ہے، وزیراعظم سےکہا مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، وزیراعظم نےکہا میں پتا کرتا ہوں پھر آپ کو بتاتا ہوں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں