ریاض (وقار نسیم وامق) بزمِ بزرگانِ ریاض اور عالمی حلقۂ فکروفن کے زیرِ اہتمام قاضی ہاؤس ریاض میں قونصلر سفارت خانہ پاکستان توصیف خاور کے اعزاز میں

ریاض (وقار نسیم وامق) بزمِ بزرگانِ ریاض اور عالمی حلقۂ فکروفن کے زیرِ اہتمام قاضی ہاؤس ریاض میں قونصلر سفارت خانہ پاکستان توصیف خاور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے میزبان ذیشان قاضی تھے۔
تقریب کی صدارت چیئرمین بزمِ بزرگانِ ریاض اور سینیئر نائب صدر عالمی حلقۂ فکروفن بابائے ریاض قاضی اسحاق میمن نے کی، مہمانِ خصوصی قونصلر سفارت خانہ پاکستان توصیف خاور جبکہ کنٹری مینجر پی آئی اے بلال احمد مہمان اعزاز تھے، نظامت کے فرائض صدر عالمی حلقۂ فکروفن وقار نسیم وامق نے ادا کیے۔
تقریب کے حاضرین میں الیاس رحیم، ذکاء اللہ محسن، طلحہ بن ظہیر، قاضی سمیر ،اجمل منہاس ،ملک سہیل اور نعمان قاضی نمایاں تھے۔
تقریب کے آخر پر سینیئر نائب صدر بزم بزرگانِ ریاض مخدوم امین تاجر نے دعائیہ کلمات ادا کئے اور شرکائے تقریب کے اعزاز میں میزبان ذیشان قاضی کی جانب سے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔
