خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پنجاب میں خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق

Oct 14, 2025 IDOPRESS

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی پنجاب میں خاتون رقص کرتے ہوئے اچانک دل کا دورہ پڑنے سے چل بسی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 59 سالہ آشا رانی، اپنے شوہر ترسیم لال اور پوتی کے ساتھ قریبی رشتہ دار کے گھر کروا چوتھ کی تقریب میں شرکت کیلئے گئی تھیں۔ چاند نکلنے سے پہلے جب خواتین نے جشن منانا شروع کیا، تو وہ بھی رقص میں شامل ہو گئیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خواتین پنجابی گانوں پر خوشی سے رقص کر رہی ہیں۔ پیلی ساڑھی میں ملبوس آشا رانی بھی انہی میں شامل تھیں، جو خوشگوار موڈ میں رقص کر رہی تھیں کہ اچانک زمین پر گر پڑیں۔

یہ سطر اب افسوس اور حیرت کی علامت بن گئی ہے، کیوں کہ چند لمحے بعد ہی وہ نیچے گر گئیں اور دوبارہ نہ اٹھ سکیں۔

واضح رہے کہ کروا چوتھ تہوار ہے جس میں خواتین سورج نکلنے سے لے کر چاند نکلنے تک ورت رکھتی ہیں اور شوہر کی لمبی عمر کیلئے دعا کرتی ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں