پشاور ہائیکورٹ: وزیراعلیٰ سے حلف لینے کیلئے گورنر کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل

Oct 14, 2025 IDOPRESS

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے لیے گورنر خیبرپختونخوا کی دستیابی معلوم کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی، عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

عدالت کی جانب سے حکم دیا گیا کہ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نو منتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے گورنر خیبر پختونخوا کی دستیابی معلوم کریں ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کل ایک بجے سے پہلے عدالت کو آگاہ کریں۔

عدالتی حکم نامے کے مطابق حلف میں مزید تاخیر صوبے کو طرز حکمرانی سے روکنا ہے ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے آرٹیکل 255(2) کی طرف توجہ مبذول کرائی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق 255(2) کی کارروائی نہیں ہوسکتی کیونکہ گورنر پاکستان میں ہے اور وہ 15 اکتوبر کو دستیاب ہوں گے۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں