اسلام آباد میں واقع آر ڈی ایف سی بلڈنگ میں آتشزدگی، ایف بی آر کاریکارڈزو دیگر اثاثہ جات محفوظ ، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد  عارضی طور پر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی عمارت میں منتقل 

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں واقع آر ڈی ایف سی بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی تاہم ایف بی آر کاریکارڈزو دیگر اثاثہ جات محفوظ رہے تاہم کارپوریٹ ٹیکس آفس

Jul 31, 2025 IDOPRESS


اسلام آباد (ویب ڈیسک) اسلام آباد میں واقع آر ڈی ایف سی بلڈنگ میں آگ لگ گئی تھی تاہم ایف بی آر کاریکارڈزو دیگر اثاثہ جات محفوظ رہے تاہم کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد عارضی طور پر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی عمارت میں منتقل کردیاگیا۔


ایف بی آر اعلامیہ کے مطابق بدھ کے روز سہ پہر 3:30 بجے، اسلام آباد میں واقع آر ڈی ایف سی بلڈنگ میں آگ لگ گئی ، جہاں کارپوریٹ ٹیکس آفس سمیت ایف بی آر کے متعدد دفاتر قائم ہیں ۔آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔ اس کے ساتھ ساتھ عمارت میں موجود تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے انہیں فوری طور پر نکالا گیا۔ ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کے افسران بھی بلا تاخیر جائے وقوعہ پر پہنچے۔اس موقع پر عمارت میں پھنسے چند افراد کو بھی کامیابی سے باہر نکالا گیا۔


آگ اسی کمرے تک محدود رہی جہاں یہ لگی تھی اور خوش قسمتی سے ایف بی آر کے ریکارڈز یا دیگر اثاثہ جات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ فائر بریگیڈ اور ایف بی آر کے افسران کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے نہ صرف آگ کو محدود رکھنے میں مدد دی بلکہ عمارت میں موجود ایف بی آر ملازمین اور دیگر افراد کو بحفاطت نکالنے میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔


کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد کو عارضی طور پر ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کی عمارت میں منتقل کر دیا گیا ہے، متعلقہ حکام کی طرف سے متاثرہ عمارت کو حفاظتی تقاضوں کے مطابق کلیئر کرنے تک اس متبادل جگہ پر کام جاری رکھا جائے گا۔ ریکارڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اہلکار بھی متاثرہ عمارت میں تعینات کر دیے گئے ہیں۔


فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے فائر بریگیڈ اور ایف بی آر کے افسران کی طرف سے فوری طور پر کاروائی کرنے پر انہیں سراہا ہے جس کے نتیجہ میں عمارت میں موجود تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں