اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے پیٹرن ان چیف گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کا تاجر برادری کے ساتھ مضبوط تعلق ہے اور انہوں نے کراچی اور لاہور میں 300، 300 کاروباری شخصیات کو سیشنز میں مدعو کیا جو معاشی اصلاحات اور کاروباری سہولیات پر تبادلہ خیال کے لیے اہم ہیں۔
سماء کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے گوہر اعجاز نے پاک فوج کی تعریف کی اور کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کی بہترین فوج ہے۔گوہر اعجاز نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل ہر چیز کو مستقل مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے اور تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے معاشی پالیسیوں پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پائیدار گروتھ کی ضرورت ہے اور معیشت کے "ہیٹ اپ" ہونے سے بچنے کے لیے 3 ٹریلین روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔