کراچی؛ گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی چوری

توانائی Nov 18, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف گلوکار طفیل سنجرانی کی گاڑی کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں ہسپتال کے باہر سے چوری ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکار طفیل سنجرانی نے ہسپتال کے باہر سے گاڑی کی چوری کے واقعے کا مقدمہ درج کروا دیا، مقدمہ مدینہ کالونی تھانے میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں کہا گیا کہ طبی معائنے کے بعد ہسپتال سے باہر آئے تو گاڑی غائب تھی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے چوری شدہ گاڑی کی تلاش شروع کردی۔

آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی کیماڑی اور اے وی ایل سی حکام کو جدید تکنیکی و تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے گاڑی کی جلد برآمدگی اور واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

آئی جی سندھ نے واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے دستیاب وسائل بروئے کار لانے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں