
شکرگڑھ (ڈیلی پاکستان آن لائن) شکرگڑھ میں سرحدی موضع چک امرُو کے کھیتوں سے اچانک اژدھا نکل آیا۔ علاقہ مکینوں کا دعوی ہے کہ اژدھے کی لمبائی 15 فٹ اور وزن 40 کلوگرام تھا۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق شکرگڑھ میں علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ اژدھے کو دیکھتے ہی کھیتوں میں موجود کسانوں اور نوجوان خوفزدہ ہوگئے۔
علاقہ مکینوں نے پتھروں اور ڈنڈوں سے اژدھے کو موقع پر ہی مار ڈالا، علاقہ مکینوں نے اژدھے کو کھیتوں میں ہی دفنا دیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
