
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکار شفقت امانت علی نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ دو برس سے کینسر جیسے موذی مرض سے نبرد آزما ہونے کے بعد اب تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، تاہم اسٹیم سیل تھراپی سمیت علاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے اور اعلان کیا کہ صحت یابی کے بعد وہ دوبارہ موسیقی کی دنیا میں واپسی کرتے ہوئے کنسرٹس میں پرفارم کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرے ہوئے معروف گلوکار شفقت امانت علی نے بتایا کہ بیماری کے ابتدائی ایام میں انہوں نے مختلف ڈاکٹروں سے علاج کروایا، تاہم بعد ازاں ملٹی پل مائیلوما کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد کراچی کے نجی اسپتال میں علاج کا سلسلہ شروع کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کنسرٹس کی تیاری کراچی میں انتہائی منظم انداز میں کی جا رہی ہے، جس میں ریہرسل کے ساتھ موک کنسرٹ بھی شامل ہے۔
پریس کانفرنس کے اختتام پر شفقت امانت علی کی بیماری سے صحت یابی اور میوزک انڈسٹری میں واپسی کے حوالے سے تیار کردہ ویڈیو پرومو بھی دکھایا گیا۔
