چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کےبیان پر جمعیت علمائے اسلام کا رد عمل آ گیا  

توانائی Nov 18, 2026 IDOPRESS

لاہور ( طیبہ بخاری سے )چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کےبیان پر جمعیت علمائے اسلام کا رد عمل آ گیا ۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ چیئر مین پی پی پی بلاول بھٹو کا بیان حقیقت پسندانہ ہے ۔قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔بلاول بھٹو نے حکومتی مینڈیٹ کو بے نقاب کرکے جے یو آئی مؤقف کی تائید کی ہے ۔

اسلم غوری نے واضح الفاظ میں کہا کہ صوبوں کی تقسیم پر پیپلز پارٹی کی رائے سامنے آگئی ہے ۔جے یو آئی کا مؤقف بھی یہی ہے ۔ریفرنڈم کرانے کا تجربہ ہمیشہ داغدار رہا ہے ۔اگر کسی مسئلے کے حل کے لئے آئین میں طریقہ کار موجود ہے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہتی ۔ریفرنڈم کو بھی ایمرجنسی اور گورنر راج کی طرح آئین کا سہارا لے کر غلط استعمال کیا جائے گا ۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں