ماضی میں طلاق پر 3 ماہ سوگ مناتے تھے، آج یہ معمول بن گئی: صبا فیصل

توانائی Sep 23, 2026 IDOPRESS

سورس: Instagram/sabafaisal.official

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی اداکارہ صبا فیصل ایک بار پھر طلاق سے متعلق اپنے بیان کے باعث تنقید کی زد میں آ گئیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق صبا فیصل نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں خاندان میں طلاق ہونے پر لوگ 3 ماہ تک سوگ مناتے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ جن خواتین کی طلاق ہوتی تھی ان کے والد لوگوں کا سامنا بھی نہیں کر پاتے تھے، تاہم اب صورتِ حال بدل گئی ہے۔


اداکارہ نے کہا ہے کہ آج کل طلاق معمول بنتی جا رہی ہے، یہاں تک کہ بعض خواتین دوستوں کو بتاتی ہیں کہ طلاق کو کئی ماہ گزر چکے ہیں اور وہ ذہن پرسکون کرنے کے لیے بیرونِ ملک سے واپس آئی ہیں۔

صبا فیصل نے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات بڑھ رہے ہیں اور حالات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔

صبا فیصل کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف ردِعمل کا اظہار کیا ہے اور اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں