
لاہور( طیبہ بخاری سے ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے دورۂ لاہور کے حوالے سے2ویڈیوز شیئر کر دیں ۔
عوامی سمندر 8 بجکر 23 منٹ پر میرا کام ہے آپکو اصلیت دکھانا،فیصلہ آپ خود کرلیں https://t.co/SO9yJkTwT2
— Azma Zahid Bokhari (@AzmaBokhariPMLN) September 15,2026
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ ایکس ‘‘پر ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ’’لاہوریو! یہ دن بھی دیکھنا تھا، بری بات۔کل فٹ پاتھ پہ اگنور کیا اور آج کرسی سے اٹھا دیا، مہمان ہے، ایسا سلوک نہیں کرنا چاہیے۔لوگ کہہ رہے ہیں تم جھوٹے ہو، گارڈز نے دھکے مار کر پیچھے کردیا، اور موصوف نے معصوم بنا کر منہ دوسری طرف کرلیا۔ تھوڑا سا محسوس کرو، آج جگہ جگہ پہ ہورہی ہے۔‘‘
