راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ

سورس: فوٹو : آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کردی گئی جس میں وزیراعظم، فیلڈ مارشل سمیت اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی، وہ گزشتہ روز بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران اپنے جوانوں کی قیادت کرتے ہوئے زخمی ہوئے اور بعد ازاں جامِ شہادت نوش کرگئے۔
نماز جنازہ میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزراء داخلہ و اطلاعات، وزیرداخلہ محسن نقوی، اعلیٰ سول و عسکری حکام، ریٹائرڈ افسران، شہید کے اہلخانہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ کرنل خالد حسین شہید کو ان کے آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا۔ پاک افواج اور پوری قوم کی جانب سے شہید کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔
