بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)چک ہوتیانہ میں واقع ایک گھر کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے

بہاولنگر(ڈیلی پاکستان آن لائن)چک ہوتیانہ میں واقع ایک گھر کے کمرے سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے لاش کو تحویل میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے، پولیس نے خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی خاتون کا نام نورین ہے جس کی عمر 28 سال ہے، نورین 2 بچوں کی ماں تھی، پولیس نے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا۔
