اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہبازشریف کل سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اہم دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوگا ،اس کے علاوہ علاقائی و عالمی صورتحال اور اسلام آباد مذاکرات پر بھی مشاورت ہو گی،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم اور سعودی ولی عہد ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر غور ہوگا۔
