
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا نے ایران پر مزید حملے شروع کر دیے۔
نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف مزید فضائی حملوں کا آغاز کر دیا ہے۔
سینٹکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج امریکی افواج نے ایران پر حملوں کا ایک اضافی مرحلہ شروع کیا۔
بیان کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے لیے استعمال ہونے والی ایران کی عسکری صلاحیت کو مزید کمزور کرنا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ جب تک جارح امریکا موجود رہےگا، تیل و گیس خطے سے باہر نہیں جائےگا، امریکا کے جارحانہ اقدامات کا ہرمز کُھلنے میں تاخیر کے سوا کوئی نتیجہ نہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ کویت کی علی سالم ائیربیس میں ڈرون لانچنگ پیڈ کو نشانہ بنایا، کویت میں حملے ایران پر امریکی حملوں کے جواب میں کیے گئے۔
