ورلڈ اوشنز ڈے 2026: سمندروں کی حفاظت، حیات کی بقا

چپ ٹیک Jun 8, 2026 IDOPRESS


تحریر: اسماء خورشید

سمندروں کی افادیت کو اْجاگر کرنے اور بحری و آبی وسائل کے پائیدار استعمال کے متعلق آگہی کے فروغ کے لیے دنیا بھر میں ہر سال8 جون کوسمندروں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ عالمی یومِ بحر 2026 کا موضوع "ہماری نیلی زمین کے لیے مضبوط بحری محفوظ علاقے" (Strong Marine Protected Areas for Our Blue Planet) ہے۔ اس موضوع کا مقصد دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ سمندروں اور ان میں موجود حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے بحری محفوظ علاقوں کا قیام اور ان کا مؤثر انتظام انتہائی ضروری ہے۔سمندری محفوظ علاقے (MPAs) سمندر کے ان مخصوص حصوں کو کہا جاتا ہے جہاں انسانی سرگرمیوں، جیسے کہ بے دریغ مچھلیوں کے شکار (Overfishing)، صنعتی آلودگی، اور مائننگ پر قانونی طور پر سخت پابندی ہوتی ہے۔پاک بحریہ سمندروں کے عالمی دن کے موقع پر یونٹس میں لیکچرز اور سیمنارز ،ساحل سمندر پرآگاہی واک اور بندرگاہ کی صفائی جیسی سرگرمیوں کے ذریعے عوم الناس کو شعوروآگاہی فراہم کرتی ہے کہ سمندر ہمارا مشترکہ اثاثہ ہیں۔ان کی بقاء میں ہی جانداروں کی بقاء اور انکے تحفظ میں ہی آئندہ نسلوں کے تحفظ کی ضمانت ہے۔

نوٹ: یہ مصنفہ کی ذاتی رائے ہے ،ادارے کی پالیسی کا اس سے کوئی تعلق نہیں

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں