عجمان میں گلیم گرلز کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر عید شاپنگ میلہ 2026 کا انعقاد

چپ ٹیک Jun 3, 2026 IDOPRESS

دبئی (طاہر منیر طاہر) عیدالاضحی کے موقع پر عجمان میں گلیم گرلز کی جانب سے عید شاپنگ میلہ 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں عرب اور پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں فیمیلیز ، بچوں اور خواتین نے بھرپور شرکت کی- عید میلہ کا اہتمام افشاں ساجد اور گروپ کوآرڈینیٹر صبیحہ خان نےکیا-


اس موقع پر مقامی عرب شیخ ڈاکٹر بو عبداللہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ ان کے ہمراہ ان کے گروپ ممبران بھی تھے ، جنہوں نے خواتین شرکاء کی کاوشوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔


اس موقع پر ڈاکٹر بو عبداللہ اور ان کی ٹیم ممبران افشاں ساجد، صبیحہ خان، شارجہ کے بزنس مین معین الدین ،حاجی محمد یاسین، ڈاکٹر نور الصباح ، بہزاد خورشید،حافظ عبدالروف، سوشل میڈیا انفلوینسر ممتاجی ، روزینہ،چاچا سیالکوٹی، جہاں زیب مغل و دیگر اہم شخصیات نے تالیوں کی گونج میں کیک کاٹا اور وطن عزیز و امارات کی ترقی و خوشحالی کی دعا کی اور پاک امارات دوستی زندہ باد کے نعرے لگائے-


گلیم گرلز کی بانی افشاں ساجد اور کوآ رڈینیٹر صبیحہ خان نے میڈیا ٹاک میں کہا کہ ہم خواتین کے لئے کم قیمت اور معیاری پراڈکٹس اپنے شاپنگ میلےمیں پیش کی ہیں تا کہ ہر کوئی انہیں بآسانی خرید سکے۔انہوں نے کہا کہ امارات میں انویسٹرز اور سیاحوں سے مالز ، ہوٹلز، بازار اور ریسٹورنٹس بھرے پڑے ہیں یو اے ای نمبر ون ہے اور رہے گا۔ عید میلہ کے شرکاء نے اپنے تاثرات بیان کرتے ھوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی دل چسپی اور وطن سے دوری کا احساس مٹانے کے لئے ایسی تقریب کا انعقاد ضروری ہے


گلیم گرلز عید شاپنگ فیسٹیول میں صبیحہ جمال،فاطمہ وحید،حریم ندیم،حسنات جہاں ،سدرہ یاور،صومیہ راشد،عائشہ،رخشندہ سلمان،امیرہ شہزادی و دیگر خواتین نے بچوں اور بڑوں کے لئے ریڈی میڈ گارمنٹس،کاسمیٹکس،روم ڈیکوریشن، چوڑیوں ،مہندی، ہوم میڈ سویٹس اور دیگر ضروریات خواتین کے اسٹالز لگائے جنہیں بیحد پذیرائی ملی۔اس موقع پر شرکاء نے ایونٹ منیجمنٹ کی افشاں ساجد اور ساجد قریشی کو کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔عید میلہ کی انتظامیہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستانی کمیونٹی کو پردیس میں یکجا کرنے اور ان کی تفریح طبع کے لیے آئندہ بھی ایسی تقریب کا انعقاد کیا جاتا رہے گا-

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں