امریکی فورسز نے متعدد ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرونز کو تباہ کر دیا: سینٹکام

چپ ٹیک Jun 3, 2026 IDOPRESS

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فورسز نے ایرانی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے مار گرائے۔ دوسری جانب ایران کی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بی بی سی اردو کے مطابق کویت اور بحرین میں مختلف مقامات پر میزائل حملوں کی متعدد اطلاعات کے بعد پاسدارانِ انقلاب نے باضابطہ طور پر امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ کے اڈے پر حملے کا اعلان کیا ہے۔


پاسداران انقلاب کا یہ بیان امریکہ کی جانب سے ایرانی جزیرے قشم میں فوجی تنصیبات پر حملے کے بعد سامنے آیا۔


واضح رہے کہ سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ایرانی بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کی متعدد کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے انھیں تباہ کر دیا اور جزیرہ قشم پر اہداف کے خلاف اپنے دفاع میں حملے کیے ہیں، جنھیں اس نے ’خطے میں ایرانی حملوں کی کوششوں‘ کے ردعمل کے طور پر بیان کیا ہے۔


بیان کے مطابق ایران کی جانب سے خطے کے ممالک کی طرف کئی بیلسٹک میزائل داغے گئے، تاہم کوئی بھی میزائل اپنے مطلوبہ ہدف تک نہیں پہنچا۔


بی بی سی فارسی کے مطابق یہ صورت حال ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ کویت میں کم از کم تین دھماکے ہوئے اور امریکی پیٹریاٹ نظام کو ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔


امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ امریکی افواج نے اپنے دفاع میں جزیرہ قشم پر ایک ایرانی فوجی گراؤنڈ کنٹرول سٹیشن کو نشانہ بنایا۔


امریکی حکام کے مطابق ان جھڑپوں میں کوئی امریکی فوجی زخمی نہیں ہوا۔


آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں