
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔
وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی نے 17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائیاں کرکے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔17 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پوری قوم کو سیکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں پر مان ہے۔دہشتگردی کے خلاف قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
