
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے بیلجیئم میں پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ؍نائب صدر کے حالیہ دورۂ پاکستان کے مثبت نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے سفیر کو ہدایت کی کہ وہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتوں پر عملدرآمد کی پیروی جاری رکھیں۔
دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے یہ ہدایت بھی کی کہ یورپی یونین کے ساتھ تعاون کو مزید وسعت دینے کےلئے کوششیں تیز کریں جس میں تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور عوامی سطح پر روابط جیسے اہم شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینا شامل ہے۔
