لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھیلوں کی 16 اکیڈمیز کھولنے کا اعلان کر دیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ترجمان سپورٹس بورڈ پنجاب کا کہنا ہے کہ تمام اکیڈمیز لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے ہوں گی، جن میں کوئی فیس نہیں ہو گی یعنی بالکل فری ہوں گی۔
ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کوچز کو ٹاسک دے دیئے۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 16 سپورٹس اکیڈمیز کو فری اوپن کیا جا رہا ہے، پنجاب کے تمام ڈویژن اور ڈسٹرکٹ میں اکیڈمیز قائم ہوں گی۔
ان اکیڈمیز میں باکسنگ، اتھلیٹکس، سوئمنگ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن، فٹ بال، ہاکی، آرچری، ووشو، کراٹے، تائیکوانڈو، سکواش اور کرکٹ کی اکیڈ میز شامل ہیں۔
