نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مختلف ریاستوں میں سیاسی منظرنامہ واضح ہو

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارت کی 5 ریاستوں میں ہونے والے انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مختلف ریاستوں میں سیاسی منظرنامہ واضح ہو گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو بڑی برتری حاصل ہوئی ہے اور وہ 206 نشستوں پر آگے ہے، جبکہ وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کی جماعت ترنمول کانگریس تقریباً 80 نشستیں حاصل کر سکی ہے، 294 رکنی اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے 148 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔اس دوران ووٹر فہرستوں کی نظرثانی ایک بڑا تنازع بنی رہی، تقریباً 30 لاکھ مسلمانوں اور سرحدی مہاجروں کو ووٹ ڈالنے سے محروم رکھا گیا، جبکہ ترنمول کانگریس نے بی جے پی پر انتظامی حربوں کے ذریعے ووٹر توازن بدلنے کا الزام عائد کیا۔
کیرالہ میں کانگریس کی قیادت میں اتحاد نے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے 97 نشستیں جیت لی ہیں، یہاں 140 رکنی اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 71 نشستیں ضروری ہیں۔
