تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ سفارتکاری کی جگہ ہر راستہ غیر مقبول ہوتا ہے. حالیہ تنازع کا حل جنگ میں نہیں،

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے نائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے کہا ہے کہ سفارتکاری کی جگہ ہر راستہ غیر مقبول ہوتا ہے. حالیہ تنازع کا حل جنگ میں نہیں، سفارت کاری بدستور آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ سفارتکاری کی جگہ ہر راستہ غیر مقبول ہوتا ہے۔ تنازع ختم کرنے کے لیے ایران ایک کے بعد ایک تجویز پیش کر رہا ہے، یہ تجاویز مساوی حقوق کی بنیاد پر ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے تک ناکہ بندی برقرار رہے گی۔
