واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ کانگریس کی ہاؤس آرمڈ کمیٹی میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو محفوظ بنانے

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیرجنگ پیٹ ہیگستھ کانگریس کی ہاؤس آرمڈ کمیٹی میں پیش ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کو محفوظ بنانے کیلئے کام کررہے ہیں،صدر ٹرمپ نے واضح کیا ایران کبھی جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ہم نے ایسی فوج تیار کی جس پر قوم فخر کرتی ہے۔
امریکی وزیرجنگ کا کہناتھا کہ صدر ٹرمپ نے ہمیں 1.5ٹریلین ڈالرز کا بجٹ دیا ہے،امریکی محکمہ دفاع میں روزگار کے مواقع فراہم کررہے ہیں،ایران جنگ کا مقصد امریکہ کے وجود کو محفوظ بنانا تھا۔ صدرٹرمپ واحد صدر ہیں جنہوں نے امریکی مفادات کا تحفظ کیا، ایران جنگ کو 2ماہ ہوئے ہیں یہ بقا ءکی جنگ ہے۔
جنرل ڈین کین کا کہناتھا کہ ہم نے جنگ کے دوران کامیابی سے اہداف حاصل کیے،ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے،ہمیں اپنی افواج کو جدید بنانے کی ضرورت ہے،اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں ہماری افواج کو سٹریٹجک برتری حاصل ہو۔
