تہران میں فضائی دفاعی نظام کی طرف سے فائرنگ کی اطلاعات,بی بی سی کا دعویٰ

تہران (ویب ڈیسک) بی بی سی نےد عویٰ کیا ہے کہ ایرانی ذرائع ابلاغ نے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام کی طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے،

چپ ٹیک Apr 24, 2026 IDOPRESS

تہران (ویب ڈیسک) بی بی سی نےد عویٰ کیا ہے کہ ایرانی ذرائع ابلاغ نے دارالحکومت تہران میں فضائی دفاعی نظام کی طرف سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دینے کی اطلاع دی ہے، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق ’طیارہ شکن فائرنگ‘ کی اطلاعات تہران کے مغربی اور مشرقی دونوں حصوں سے موصول ہوئی ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب سے وابستہ خبر رساں ایجنسی مہر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’تہران کے بعض علاقوں میں دشمن اہداف کے مقابلے کے لیے فضائی دفاعی نظام کی آوازیں سنی گئیں، بی بی سی نے بھی تہران میں موجود افراد سے بات کی ہے جنھوں نے بتایا کہ انھوں نے ایسی آوازیں سنیں جنھیں وہ فضائی دفاعی نظام سے منسوب کرتے ہیں۔

فی الحال صورتحال واضح نہیں ہے۔ تاہم جیسے ہی مزید معلومات سامنے آئیں گی ہم آگاہ کریں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں