ریما خان کا معروف اداکارہ کو تھپڑ مارنے کا اعتراف

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف فلم اسٹار، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ریما خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور

چپ ٹیک Apr 20, 2026 IDOPRESS

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف فلم اسٹار، ہدایت کارہ اور پروڈیوسر ریما خان نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی میں ایک مشہور اداکارہ کو تھپڑ مارا تھا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ریما خان نے اپنے کیریئر کا آغاز فلم بلندی سے کیا اور بعد ازاں کوئی تجھ سا کہاں، زمین آسمان، جو ڈر گیا وہ مر گیا، چور مچائے شور، ہاتھی میرے ساتھی اور نکاح جیسی فلموں سے شہرت حاصل کی، وہ شان شاہد، سعود اور بابر علی کے ساتھ اپنی کامیاب جوڑیوں کے لیے بھی جانی جاتی ہیں۔

ریما خان نے مبشر ہاشمی کے ساتھ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ فلم مس استنبول کی شوٹنگ کے دوران پیش آیا۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ فلم انڈسٹری میں نمبر ون یا نمبر ٹو اداکارہ کی بحث اداکاراؤں نے نہیں بلکہ صحافیوں نے شروع کی تھی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں