جہانداد خان کو وکٹ اڑانے پر جوش دکھانا مہنگا پڑگیا، جرمانہ عائد

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر جہانداد خان پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10

چپ ٹیک Apr 12, 2026 IDOPRESS

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر جہانداد خان پر ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔


نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ کارروائی نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں راولپنڈیز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران پیش آنے والے واقعے کے بعد کی گئی۔


رپورٹ کے مطابق جہانداد خان نے ضابطہ اخلاق کی شق 2.5 کی خلاف ورزی کی جس کا تعلق ایسے الفاظ، حرکات یا اشاروں سے ہے جو بیٹر کو اشتعال دلانے یا غیر مناسب ردعمل پر اکسا سکتے ہیں۔


واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے 18ویں اوور کی دوسری گیند پر سعد مسعود کو آؤٹ کیا جس کے بعد ان کا ردعمل قوانین کے منافی قرار دیا گیا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں