برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل مالی حالات کافی کمزور چلے آ رہے ہیں، کافی دنوں سے اور اس کا کوئی سبب بھی نظر نہیں آ رہا۔ ان حالات میں ایک تو

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
مالی حالات کافی کمزور چلے آ رہے ہیں، کافی دنوں سے اور اس کا کوئی سبب بھی نظر نہیں آ رہا۔ ان حالات میں ایک تو استخارہ کریں اور روزانہ بعد نمازِ مغرب سورئہ واقعہ پڑھنا شروع کر دیں۔ چند دنوں میں بڑی شاندار بہتری آئے گی۔ جو لوگ عرصہ سے بے روزگار تھے۔ انشاءاللہ ان کے بھی اسباب بن سکیں گے۔یہ ہفتہ خواہشمند افراد کا رشتہ بھی طے کروا سکے گا، انشاءاللہ
برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جن امور کو کل تک مشکل سمجھ رہے تھے، وہ اب کس طرح آسان ہوتے ہیں، یہ آپ اب خود دیکھیں گے۔ انشاءاللہ حالات بڑی تیزی سے آپ کے حق میں بدل رہے ہیں۔ اب تمام تر پریشانیوں و مشکلات سے نجات ملے گی اور جس چیز نے تنگ کررکھا تھا وہ اب خودبخود ختم ہو جائے گی۔ یہ ہفتہ صحت کے امور میں انشاءاللہ خاص طور پر بہتری لائے گا۔
