پراپرٹی کی ٹرانسفر کیلئے محکمہ ایکسائز کی طرف سے این او سی کی لازمی شرط نے بڑا بحران پیدا کر دیا

حیاتیات Jul 23, 2026 IDOPRESS

لا ہور (ڈویلپمنٹ سیل) پراپرٹی کی ٹرانسفر کے لیے محکمہ ایکسائز کی طرف سے این او سی کی لازمی شرط نے بڑا بحران پیدا کر دیا۔

ڈی ایچ اے کی ڈیلر برادری کا شدید رد عمل ، سابق صدر ڈی ایچ اے ایجنٹس ایسوسی ایشن میجر وسیم انور چودھری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ اے نیز 9 پر پز کے پلاٹس کی ٹرانسفر روک رکھی ہے۔ پنجاب حکومت کا این اوسی لائیں گارڈن ٹاؤن ایکسائز دفتر اور ایمپر یس روڈ دفتر کا سسٹم ڈاؤن ہے 5 ہزار فیس ہے 15 ہزار نذرانہ طلب کیا جا رہا ہے۔ پراپرٹی کا کاروبار بہتر ہونے لگتا ہے پھر کچھ ایسا کردیا جاتا ہے کہ سب کچھ ختم ہو جاتا ہے ٹیکسز میں کمی کے بعد مارکیٹ بہتر ہوئی اب این اوسی کی شرط نے بری طرح متاثر کرنا شروع کر دیا ہے ۔ این اوسی کی شرط مسائل پیدا کر رہی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں