
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریس کورس کے علاقے میں خواجہ سراؤں پر تشدد کیا گیا جب کہ ریس کورس پولیس اطلاع ملنے پر فوری موقع پر پہنچی۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس پی سِول لائنز نے کہا کہ متاثرہ خواجہ سراؤں کی مدعیت میں شہروز، بھولا گجر اور شوکت گجر کے تین نامعلوم نواسوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
ایس پی سِول لائنز کی ایس ایچ او ریس کورس نے فوری ملزم گرفتار کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایس پی سِول لائنز چودھری اثر علی نے کہا کہ خواجہ سراؤں پر تشدد کرنے والے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائیگا۔
