ایف بی آر نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم کا طریقہ کار جاری کر دیا

حیاتیات Jul 16, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے تاجروں کے لیے فکسڈ ٹیکس سکیم کا طریقہ کار جاری کردیا،سالانہ 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والی ایک دکان کے مالکان فائدہ اٹھا سکیں گے۔

ایف بی آر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کےمطابق مجموعی ٹرن اوور پر ایک فیصد ٹیکس لینے کی تجویزہے،حکومت کو سکیم کی کامیابی سےسالانہ 50 ارب روپےسےزائد آمدن متوقع ہے،

ایف بی آر کے مطابق سکیم رضاکارانہ،دکاندار چاہیں تو عام انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کراسکیں گے،کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس نقد جمع کرانا لازمی ہوگا،ایک سے زائد دکانوں کے مالکان سکیم سے مستفید نہیں ہوسکیں گے،ٹیئر ون ریٹیلرز،جیولرز اور پروفیشنل سروس دینے والے شامل نہیں ہوں گے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں