اے آئی کی مدد سے کورونا سمیت مختلف عالمی وباؤں کو روکنے کی ویکسین تیار

حیاتیات Jun 7, 2026 IDOPRESS

لندن ( ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اے آئی کی مدد سے ایک بالکل نئے طریقے کی ویکسین تیار کی ہے جو انسانوں کو مستقبل میں آنے والی مختلف وباؤں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

محققین کے مطابق یہ دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی ویکسین کے سب سے اہم حصے یعنی اینٹیجن کو مکمل طور پر اے آئی کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا اور پھر اس کا انسانوں پر کامیاب تجربہ بھی کیا گیا۔

یہ نئی ویکسین کورونا وائرس کے تمام خاندان بشمول اس کی مختلف اقسام اور جانوروں سے انسانوں میں پھیلنے والے ممکنہ وائرسز کے خلاف کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جرنل آف انفیکشن میں شائع ہونے والے نتائج کے مطابق، انسانی مدافعتی نظام پر اس ویکسین کا اثر فی الحال معمولی رہا ہے، لیکن ماہرین اسے ایک انتہائی حوصلہ افزا شروعات دیکھ رہے ہیں۔

اب تقریباً 200 افراد پر ایک دوسرا تجربہ کیا جا رہا ہے جس سے یہ معلوم ہوگا کہ یہ ویکسین انسانی جسم کو کتنی مضبوطی سے وائرس کے خلاف تیار کرتی ہے۔

یونیورسٹی آف ساؤتھمپٹن کے پروفیسر ساؤل فوسٹ نے ان تجربات کا حصہ بننے کے بعد اس کام کو انتہائی دلچسپ اور امید افزا قرار دیا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں