ہارورڈ یونیورسٹی میں  پاکستان کانفرنس کا انعقاد، عالمی شخصیات نے پاکستان کی سفارتی و معاشی پالیسیوں کی تعریف کر دی 

 کیمبرج ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ  کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار،

حیاتیات Apr 14, 2026 IDOPRESS


کیمبرج ( مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکہ کی معروف ہارورڈ یونیورسٹی میں پاکستان کانفرنس 2026 کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار، معیشت، خارجہ پالیسی اور سماجی ترقی پر تفصیلی مباحثے ہوئے۔

اس اہم کانفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، حنا ربانی کھر، ڈاکٹر معید یوسف، عاصمہ شیرازی، حسن شہریار یاسین، شہباز تاثیر، اداکارہ ماہرہ خان اور فیصل کپاڑیہ سمیت متعدد پاکستانی شخصیات نے شرکت کی جبکہ غیر ملکی مندوبین میں مائیکل کوگل مین، امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور ہارورڈ یونیورسٹی کے پروفیسرز شامل تھے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی معاشی سمت، اصلاحاتی ایجنڈے اور مستقبل کی ترقی کے امکانات پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

امریکی سینیٹر کرس وان ہولن اور دیگر ماہرین نے پاکستان کی معاشی اور سفارتی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اسے خطے میں ایک اہم ملک قرار دیا۔

کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پاکستان کی معاشی اصلاحات نے استحکام کی بنیاد فراہم کی ہے اور ملک ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں