لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے معذور بھائی کے سامنے مبینہ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے پر

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) شیخوپورہ کے علاقے فیروزوالہ میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ اس کے معذور بھائی کے سامنے مبینہ زیادتی اور قتل کے افسوسناک واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اطلاعات کے مطابق نامعلوم ملزمان نے لڑکی کو گھر میں اکیلا پا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اسے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے 7 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ خواتین اور بچیوں کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ کمسن بچی کے قاتلوں کو نشانِ عبرت بنایا جائے گا اور انصاف ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، کیونکہ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مشن ہے اور پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی اسی عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں موجود ہے۔
