سی آئی اے کی کارروائی، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام پر فراڈ کرنے والا جعلساز گرفتار کرلیا  

بڑا ڈیٹا Jul 23, 2026 IDOPRESS

کراچی (ویب ڈیسک)سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ سی آئی اے کراچی نے مختلف علاقوں میں دو بڑی کاروائیوں کے دوران ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام پر فراڈ کرنے والے جعلساز اور نوجوان لڑکی کے قتل میں ملوث عادی مجرم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ایس آئی یو سی ائی اے کے ترجمان ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ ایس ایس پی ایس آئی یو سی آئی اے کراچی کی ہدایت پر ایس آئی یو نے 24 گھنٹے کے دوران دو الگ الگ کامیاب کارروائیاں کیں اور پہلی کارروائی میں جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے بتایا کہ ایس آئی یو سی ائی اے ٹیم نے تھانہ پریڈی کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام پر فراڈ اور جعل سازی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد احمد عارف کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم کے قبضے سے سندھ اسمبلی کی مہر، سندھ اسمبلی کے سروس کارڈ کی کاپی اور ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کے نام کے لیٹر پیڈ برآمد ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر سمیع اللہ سومرو نے کہا کہ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں بھی مقدمہ درج کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ایس آئی یو نے دونوں ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ شہر میں جعل سازوں اور سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرموں کے خلاف آپریشن بلا تفریق جاری رہے گا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں