
ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ لیوک رونکی اپنے عہدے سے دستبردار ہو گئے ہیں اور جلد آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز میلبرن رینیگیڈز میں شمولیت اختیار کریں گے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق لیوک رونکی نے 2020 میں قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور گزشتہ چند برسوں کے دوران ٹیم کی بیٹنگ کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا۔
بورڈ نے بتایا کہ رونکی بھارت کے دورۂ نیوزی لینڈ کے دوران اپنی ذمہ داریاں بدستور نبھائیں گے جبکہ سیریز کے اختتام پر وہ باضابطہ طور پر میلبرن رینیگیڈز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان ٹام لیتھم نے لیوک رونکی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ٹیم کے انتہائی اہم رکن رہے ہیں۔
