ڈیزل 40 روپے مہنگا ہونے کا امکان، پیٹرول کی قیمت میں کتنا اضافہ متوقع؟جانیے

بڑا ڈیٹا Jul 18, 2026 IDOPRESS

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئندہ ہفتے کے لیے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں بڑے اضافے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ڈیزل 40 روپے اور پیٹرول 10روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے تاہم قیمتوں میں ہونے والے اس اضافے کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم لیوی میں کمی کا امکان ہے۔

ایران اور امریکا کے درمیان تازہ کشیدگی کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آئندہ 15 روزہ جائزے میں ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 18 جولائی سے 40 روپے فی لیٹر تک کا بڑا اضافہ متوقع ہے جب کہ پیٹرول کی قیمت میں بھی تقریباً 10 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

علاوہ ازیں نیشنل کمیٹی آن مانیٹرنگ اینڈ کوآرڈینیشن نے بعض بدعنوان مارکیٹ عناصر کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اوگرا کو متعلقہ اور ضروری کارروائیاں کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں