شیخوپورہ: جائیداد کے تنازع پر باپ کی فائرنگ سے بیٹا جاں بحق، بہو زخمی ہو گئی 

بڑا ڈیٹا Jul 18, 2026 IDOPRESS

شیخوپورہ (ڈیلی پاکستان آن لائن)شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبد المالک میں جائیداد کے تنازع پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل اور بہو کو زخمی کر دیا۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم نے زندگی کا خاتمہ کرنے کیلئے خود کو بھی گولی مار لی۔

جائیداد کے تنازع پر قیصر نامی زمیندار نے گھر میں فائرنگ کر کے اپنے بیٹے شہروز کو قتل اور اس کی بیوی کو زخمی کر دیا۔


اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے مقتول کی لاش اور دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کے مطابق قیصر خان نے 2 شادیاں کر رکھی ہیں اور اس کا بیٹوں سے جائیداد کا تنازع تھا۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں