لندن: سمندر میں بچوں کو بچانے کی کوشش کرنیوالے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

بڑا ڈیٹا Jul 14, 2026 IDOPRESS

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) سمندر میں 2 بچوں کو بچانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

نجی ٹی وی چینل ’’ جیو نیوز‘‘ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 2 بچوں کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے کے لیے پانی میں اترنے والے 2 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

پولیس نے بتایا کہ انہیں مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:45 بجے ہارٹل پول کے علاقے سیٹن کیریو بیچ سے اطلاع ملی کہ 2 بچے سمندر میں گرگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد بچوں کو بچانے کے لیے سمندر میں اترے اور ڈوب گئے۔تاہم ریسکیو اہلکاروں نے دونوں افراد کو پانی سے نکالا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ بچے محفوظ رہے۔

دونوں بچوں کو طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پولیس نے تصدیق کی کہ وہ ٹھیک ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان اموات کو مشتبہ قرار نہیں دیا جا رہا، جبکہ واقعے سے متعلق رپورٹ تفتیشی افسر کو ارسال کی جائے گی۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں