سوئی سدرن گیس کمپنی حکام نے خسارے کے باوجود خود کو اور سٹاف کو ایک ارب 60 کروڑ کا بونس دیدیا : سینئر صحافی کا دعویٰ 

بڑا ڈیٹا Jul 10, 2026 IDOPRESS

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی ریاض الحق نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی آڈٹ رپورٹ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انتہائی خساروں کے باجود، سوئی گیس کمپنی حکام نے خود کو اور سٹاف کو 1 ارب 60 کروڑ روپے کا بونس دیے ڈالا ہے، دوسری طرف ایس این جی پی ایل نے اعلیٰ حکام کو چائے، کافی، حج اور کلب ممبرشپ پر ایک سال میں 11 کروڑ روپے خرچ کردئے۔

صحافی کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیے گئے سکرین شاٹ میں کہا گیاہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے مالیاتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 2014 سے 2017 کے دوران افسران اور ملازمین کو 1 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ 75 ہزار روپے (1,604.575 ملین روپے) کے بونس ادا کیے۔ وزارت خزانہ کی ہدایات کے تحت بونس صرف اس صورت میں دیا جا سکتا ہے جب ادارہ آپریشنل منافع میں ہو، جبکہ سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے منیجنگ ڈائریکٹرز اور بورڈ ممبران بونس لینے کے اہل نہیں ہوتے۔

آل اسٹار ٹیکنالوجی آن لائن ٹیکنالوجی: ٹیک، AI، ایرو اسپیس، بایوٹیک، اور توانائی کی خبروں کے لیے آپ کا ذریعہ

آرین اسٹار ٹیکنالوجی، ایک ٹیکنالوجی نیوز پورٹل۔ ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، بائیوٹیکنالوجی، ڈیٹا اور دیگر شعبوں میں تازہ ترین پیشرفت کی اطلاع دینے کے لیے وقف ہے۔
© ایرن اسٹار ٹیکنالوجی رازداری کی پالیسی ہم سے رابطہ کریں